نارائن پیٹ۔ 19؍جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے قائدین نے آج نارائن پیٹ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹیم پرنیکا ریڈی سے ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور نارائن پیٹ تقی بابا درگاہ کے قریب مسلم قبرستان کے لئے دیوار کی تعمیر اور ایک نئے قبرستان کیلئے زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایم ایل اے سے نارائن پیٹ میں غریب مسلمانوں کی شادیوں کے انعقاد کے مقصد سے 20 ایکڑ اراضی مختص کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ موجودہ قبرستان میں حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے غیر سماجی عناصر قبرستان کی بے حرمتی کررہے ہیں اور یہ بھی کہ موجودہ قبرستان میں تدفین کے لیے جگہ نہیں ہے، انہوں نے رکن اسمبلی سے یہ بھی کہا کہ وہ خستہ حال مسلم شادی خانہ کی جگہ جدید سہولتوں سے آراستہ ایک نیا شادی خانہ تعمیر کروائیں۔ انہوں نے نارائن پیٹ میونسپل کمشنر کو درخواست حوالے کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل قائدین نے تقی بابا درگاہ کے نزدیک واقع قبرستان میں برقی کھمبوں پر لائٹس لگانے کے کا مطالبہ کیا۔ اقلیتی قائدین میں ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر محمود قریشی، کانگریس پارٹی ٹاؤن کے صدر، کونسلر محمد سلیم، یوسف تاج، عظیم، حسن الدین منور، معین الدین، ،صداقت اللہ، تاج الدین، شعیب، عدنان اور دیگر شامل تھے۔