کانگریس کے اقلیتی قائدین کا اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد اسمعیل الرب انصاری اردو انصاری سینئیر کانگریس آئی قائد اقلیتی ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ حالیہ اسمبلی کے انتخابات میں مسلمانوں نے پرینکا گاندھی ، راہول گاندھی ، جناب ریونت ریڈی چیف منسٹر تلنگانہ نے اقلیتوں سے جو وعدے کئے تھے اس پر پورا بھروسہ کرتے ہوئے اقلیتوں نے کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ اور اقلیتوں کی بدولت کانگریس حکومت تشکیل پائی ۔ جناب اردو انصاری نے بتایا کہ حالیہ منعقدہ پارلیمنٹ الیکشن میں مسلمانوں نے دوبارہ کانگریس کے حق میں اپنا ووٹ دیا اور تلنگانہ میں 8 پارلیمنٹ کے ارکان کانگریس کی جانب سے منتخب ہوئے لیکن حکومت تشکیل پاکر 6 ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے کسی بھی اقلیتی فرد کو بحیثیت وزیر نامزد نہیں کیا گیا اور اقلیتوں کی آبادی کے لحاظ چیرمین کے عہدے بھی بہت کم نامزد کئے گئے ۔ جب کہ بورڈ آف ڈائرکٹرس کسی بھی محکمہ میں پر نہیں کئے گئے ۔ تلنگانہ میں اقلیتوں کی بڑھتی ہوئی بے چینی کو دیکھ کر 27 جولائی ہفتہ 3 بجے دن گاندھی بھون لائبریری ہال میں ایک اقلیتوں کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے اس اجلاس میں جناب محمد علی شبیر مشیر محکمہ اقلیتی بہبود ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب سید خسرو پاشاہ بیابانی چیرمین حج کمیٹی ، جناب عبید اللہ کوتوال چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن ، جناب طاہر بن حمدان چیرمین اردو اکیڈیمی کے علاوہ کانگریس آئی قائد جناب علی مسقطی کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جب کہ محترمہ میجر پروفیسر سلطانہ خاں اس اقلیتی کانفرنس کی کنوینر ہوں گی ۔ جناب محمد اسمعیل الرب انصاری صدارت کریں گے۔ محترمہ میجر سلطانہ خاں نے کہا کہ اس اجلاس میں مسائل پر غور و خوض ہوگا ۔۔