جنگاؤں۔ اندرا پارک دھرنا چوک حیدرآباد میں آج اقلیتوں کا جلسہ صدر تلنگانہ اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس شیخ عبداللہ سہیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جلسہ میں جنگاؤں ضلع سے کانگریس اقلیتی قائدین محمد جمال شریف ایڈوکیٹ صدر ضلع کانگریس اقلیتی جنگاؤں ضلع کی سرپرستی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اندرا پارک کے پاس محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا ہے اور مسلمانوں کو بھی دلت بندھو کی طرح مسلمان بندھو دینے کا مطالبہ کیا کہ مسلمان غریبی کی زندگی گذاررہے ہیں حکومت ہر غریب مسلمان کو 10 لاکھ روپئے کی مدد کرے۔ تلنگانہ کے وقف کی جائیدادوں کی حفاظت کرے۔ تلنگانہ کے مسلمان کے سی آر اور اس حکومت سے بیزار ہوگئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مسلمان اس حکومت کو سبق سکھائیں گے۔ کانگریس پارٹی 2023 میں اقتدار پر آئے گی۔ مسلمانوں کے مسائل بھی کانگریس پارٹی سے ہی حل ہوں گے۔
