کانگریس کے الزامات سے کے سی آر کو کچھ نقصان نہیں ہوگا

   

کریم نگر میں میئر وائی سونیل راؤ کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/23مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس قائدین کی کے سی آر پر نظر پڑتے ہی ان کے دل کی دھرکنوں میں اضافہ ہوجاتا ہے ، اس بات کا اظہار میئر وائی سنیل راؤ نے کیا اور انہوں نے کہا کہ کانگریس میں اب کوئی نہیں ہیں کیونکہ ان کا مستقبل تاریک ہوتا جارہا ہے۔ اتم کمار ریڈی ، ریونت ریڈی کے بشمول دیگر سیاسی قائدین کی اب اپنی پہچان کچھ نہیں ہے۔ اس لئے بلا کسی ثبوت کے چیف منسٹر کے خلاف بکواس کرنے کے انہیں اور کچھ بھی کام نہیں رہاہے اور کہا کہ کانگریس جب اقتدار میں تھی تب کسی بھی قائد کو عوام کی فلاح و بہبود کی طرف توجہ ہی نہیں تھی اور سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی پی سی صدر اتم کمار ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ ریونت ریڈی ایک ہی پروگرام میں شرکت کیلئے آکر علحدہ علحدہ پریس کانفرنس منعقد کرتے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کانگریس میں کس قدر گروپ بندیاں ہیں۔کانگریس قائدین کہتے ہیں کہ چھ سال میں کے سی آر نے کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے الزامات سے کے سی آر کی شخصیت کو کوئی نقصان پہنچنے والا نہیں ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں اشوک ، وی کرمنا اور دیگر شریک تھے۔