نرمل ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی دفتر سیاست نرمل میں اقلیتی قائد محمد ذیشان علی کی جانب سے کانگریس کے اہم عہدوں پر حال ہی میں منتخب نوجوانوں کو تہنیت پیش کی گئی جن میں محمد الماس خان کو ریاستی جنرل سکریٹری کے عہدہ پر بھاری اکثریت سے منتخب کیا گیا۔ ضلع صدر کی حیثیت سے سمرسمہا ریڈی یوتھ کانگریس، شیخ نعمان نائب صدر یوتھ کانگریس، نرمل ضلع سید ارشد صدر، حلقہ اسمبلی یوتھ کانگریس، ایم ڈی SABHI نائب صدر نرمل حلقہ اسمبلی، الیاس خان ضلع جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس نرمل کو محمد ذیشان علی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر کانگریسی قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں محمد زاہد علی، سجاد حسین، نوید سلمان، ماذ احمد، اسد علی، عبدالشائز، شیخ احد ساحل جرنلسٹ، محمد کلیم جرنلسٹ، سید اسمعیل، ناصر ڈیویژن رپورٹر روز نامہ سیاست کے علاوہ سید جلیل ازہر سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست موجود تھے۔ اس موقع پر محمد الماس خان تلنگانہ یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے استحکام کے لئے اپنے آپ کو وقف کردونگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب بھی اکثریت سیکولرازم پر ایقان رکھنے والوں کی ہی ہے۔ اس فرقہ پرستی کا مقابلہ ملک میں صرف اور صرف کانگریس سے ممکن ہے۔ گاندھی خاندان کی تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے ان کی قربانیاں کیا ہیں۔ اندرا گاندھی کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا، راجیو گاندھی کا قتل کرکے سونیا گاندھی کی مانگ کا سندور مٹا دیا گیا پھر بھی ان کے ورثاء آج ملک کی ترقی کے لئے لگاتار جدوجہد کررہا ہے۔ گنگا جمنی تہذیب کو پروان چھڑائیں یہی ہندوستانی کی پہچان ہے۔