کانگریس کے بارے میں غلام نبی آزاد کے بیان پر ڈگ وجے کی تنقید

   

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن ڈگ وجئے سنگھ نے آج ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد کے کانگریس سے متعلق بیان کے سلسلے میں ان پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو ’بے نقاب‘ اور’منہدم‘ کرنے سے پہلے آزاد کو کشمیر میں اپنی پارٹی کو بچانے کی فکر کرنی چاہئے ۔ سنگھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا ‘غلام نبی بھائی جان، آپ کانگریس کو کیا ’’بے نقاب‘‘کریں گے اور’’منہدم‘‘ کریں گے آپ پہلے کشمیر میں اپنی پارٹی کو بچائیں۔ 40 سال کانگریس میں رہ کر آپ نے پارٹی کو دھوکہ دیا، اب بی جے پی اور مودی جی کی بیساکھیوں سے کیا حاصل کریں گے ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل غلام نبی آزاد کے کانگریس چھوڑنے سے تمام سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی تھی۔