کانگریس کے باغی لیڈر عبدالستار کی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات

   

ممبئی ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں کانگریس سے خارج شدہ رکن اسمبلی عبدالستار نے چہارشنبہ کو یہاں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی جس کے ساتھ ہی شیوسینا نے ان کی شمولیت کی قیاس آرائیوں کو تقویت مل رہی ہے۔ عبدالستار جو ضلع اورنگ آباد کے حلقہ سلور کی نمائندگی کرتے ہیں، ادھو ٹھاکرے سے ان کی رہائش گاہ پر تقریباً نصف گھنٹہ تک بات چیت کی۔ بعدازاں انہوں نے ’’خیرسگالی‘‘ ملاقات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’شیوسینا میں شمولیت کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔ فی الحال میں ایک آزاد لیڈر ہوں اور اب کسی بھی پارٹی کے کوئی بھی لیڈر سے ملاقات کیلئے آزاد ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ کسی نہ کسی دوسری جماعت میں‘‘ شامل ہوں گے اور اگر کام نہیں گے اور اس سے کام نہیں چلا تو آزاد امیدوار کی حیثیت سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابات ستمبر ۔ اکٹوبر میں منعقد شدنی ہیں۔ کانگریس سے خارج شدہ عبدالستار لوک سبھا انتخابات کے دوران مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔ عبدالستار جو حلقہ لوک سبھا جالنہ اور اورنگ آباد میں کانگریس کے امیدواروں کے انتخاب کے مسئلہ پر پارٹی قیادت سے ناخوش تھے۔