حیدرآباد 31 اگست (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے اسمبلی انتخابات کیلئے او بی سی ڈکلیریشن کی تیاری کمیٹی تشکیل دی ۔ یہ کمیٹی او بی سی طبقات کے مسائل پر رپورٹ پیش کرے گی اور انتخابی منشور میں وعدوں کو شامل کیا جائیگا ۔ سابق ایم پی پونم پربھاکر کمیٹی کے صدرنشین ہوں گے ۔ معاون صدور نشین کے طور پر سریکانت گوڑ ، شیکھر مدیراج ، ای انیل ، جے جئے پال ، جی انیل کمار و ٹی یادو کو شامل کیا گیا ہے ۔ اڈوائزری کمیٹی میں وی ہنمنت راؤ پونالہ لکشمیا ، مدھو یاشکی گوڑ، انجن کمار یادو ، کنڈہ سریکھا ، سریش کمار شیٹکر ، وینکٹ سوامی اور ایس راجیشور راؤ کو شامل کیا گیا ۔ انکے علاوہ 37 ارکان کا انتخاب کیا گیا۔