کانگریس کے ترقیاتی کام سے بی جے پی گھبراگئی تھی:کمل ناتھ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنے 15 ماہ کی مدت کار کے دوران مفاد عامہ کے بہت سے کام کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان پر جھوٹے اعلانات کرنے کا الزام لگایا ہے ۔مسٹرکمل ناتھ نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کی 15 ماہ کی حکومت کے عوامی بہبود اورمنصوبوں سے گھبراکربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ان کی حکومت درمیان میں گرادی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کاجھوٹ ہے کہ کانگریس حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔