کانگریس کے جیتنے پر راہل وزیر اعظم بنیں گے : پرینکا گاندھی 

,

   

کانگریس : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے امیٹی سے بی جے پی کی امیدوارہ اسمرتی ایرانی پر تنقید کرتے کہا کہ اگر کانگریس حکومت اقتدار میں آئے گی تو راہل گاندھی ملک کے وزیراعظم ہوں گے ۔ پرینکا گاندھی آج امیٹھی کے مسافر خانہ میں واقع اے ایچ انٹر کالج میں کانگریسی کارکنوں کے ساتھ اپنے الیکشن لڑنے کا اشارہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان سے پارٹی کہے گی تو وہ ضرور انتخابات لڑیں گی ۔

حالانکہ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ میں ابھی تک اس مسئلہ پر کچھ فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن پارٹی کہے گی تو و ہ ضرورانتخابات لڑیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوک سبھا انتخابات ملک کو بچانے کا الیکشن ہے ۔