کانگریس کے خلاف سرکاری مشنری کا بے جا استعمال

   

میدک کی ترقی میں ہریش راؤ رکاوٹ، کانگریس قائدین کی پریس کانفرنس

میدک۔ 31 اکتوبر ( سیا ست ڈسٹرکٹ نیوز) کنڈن سریندرگوڑسابق چیرمین بلدیہ میدک، محمد حفیظ الدین صدر بلاک کانگریس پارٹی میدک، جیون راؤ ایڈوکیٹ، سید منیر محی الدین سابق رکن بلدیہ، طاہر علی، محمد افضل، جی انجنیلو اور جیون راؤ ایڈوکیٹ نے پارٹی آفس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمر اں جماعت بی آر ایس پارٹی کی جانب سرکاری مشنری کا بے جا استعمال کرتے ہوئے پولیس اور بلدی عہدیداروں کی جانب سے 29 اکٹوبر کو کانگریس پارٹی کے میدک میں منعقدہ وجے بھیری پروگرام کو نا کام بنانے کی لاکھ کو شش کی گئی کانگریس پارٹی کے فلاکسیز کو نکال دیا گیا اور عوام کو روڈ شو میں شرکت کرنے سے جگہ جگہ روکا گیا اس کے باوجود عوام وجے بھیری پروگرام میں بھاری تعداد میں شرکت کی، ان قائدین نے اس خصوص میں عوام سے اظہار تشکر کیا۔مذکور ہ قایدین نے رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی اور وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ کو شدید انداز میں تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ رکن اسمبلی میدک قبل از وقت اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے سرکاری مشنری کا بے جا استعمال کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ہر پروگرام کو ناکام بنا نے کی کوششیں کر رہی ہے اور وزیر ہریش راؤ کی مدد حاصل کی جا رہی ہے اس خصوصی میں ریاستی الیکشن کمشنر کو بھی شکایت کی جا رہی ہے۔ مذکورہ قایدین نے میدک بلدیہ کمشنر کا فوری تبادلہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور وزیر ہریش راؤ کو میدک سے زیادہ لگاؤ اور محبت ہے تو انہیں حلقہ اسمبلی میدک سے مقابلہ کرنے کا چیالنج کیا ہے۔ وزیر ہریش راؤ نے میدک سے اب تک زائد از 18 گورنمنٹ آفیسس کو میدک سے سدی پیٹ کو منتقل کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ میدک کی ترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ سدی پیٹ اور میدک کی ترقی میں زمین وآسمان کا فرق ہے ۔میدک کے عوام سیٹنگ رکن اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی کی کارکردگی سے بد ظن ہے جس کی زندہ مثال بی آر ایس پارٹی امیدوار ایم پدمادیوندر ریڈی کو انتخابی مہم کے دوران بعض منڈلوں میں عوامی برہمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حلقہ اسمبلی میدک سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ کی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے ۔ موجودہ رکن اسمبلی پدمادیوندر ریڈی کو میدک کے عوام نے دو مرتبہ منتخب کیا تھا لیکن گذشتہ 9 سال سے میدک میں خاطرخواہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں وہ ناکام رہیں اب عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں دائرہ لنگم کونسلرمرزا احمد علی بیگ اور دیگر موجود تھے۔