کانگریس کے دور میں ایوارڈ زصرف قریبی افراد کو ملے :سولنکی

   

احمد آباد: لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کریت سولنکی نے چہارشنبہکو کہا کہ کانگریس کے دور میں پدم شری جیسے اعزاز صرف قریبی خاندان کے افراد یا سیاسی حیثیت رکھنے والے لوگوں کو دیا جاتا تھا لیکن اب گجرات کے گلوکار ہیمنت چوہان جیسا عام آدمی بھی ایک پدم شری حاصل کر سکتا ہے۔ احمد آباد ویسٹ سے بی جے پی کے ایم پی ڈاکٹر سولنکی نے کہا کانگریس حکومت کے دور میں، یہ اعزاز صرف ایک خاندان کے قریبی لوگوں یا سیاسی حیثیت کے حامل لوگوں کو دیا جاتا تھا لیکن اب حالات مختلف ہیں۔ گجراتی گلوکار اور مصنف ہیمنت چوہان کو اس سال پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چوہان کا تعلق راجکوٹ ضلع سے ہے اور وہ بھجن، مذہبی اورگربا گانوں اور دیگر لوک انواع میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کا پہلا البم 1978 میں ریلیز ہوا تھا اور تب سے وہ عقیدت کے گیت گا رہے ہیں۔