حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست نیوز) صدرپردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے دو نئے پارٹی ترجمانوں کو نامزد کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے گئے ۔ صنعت نگر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پی ناگی ریڈی اور کریم نگر کے ڈی بھومیا کو پارٹی کا سرکاری ترجمان مقرر کیا گیا ۔ نائب صدر پردیش کانگریس ڈاکٹر ملو روی نے تقرر کے بارے میں قائدین کو اطلاع دی اور مبارکباد پیش کی۔