کانگریس کے دیپک سکسینہ ایم پی اسمبلی کے پروٹم اسپیکر

   

بھوپال۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر ایم ایل اے دیپک سکسینہ نے چہارشنبہ کو مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے پروٹم اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیا۔ گورنر آنندی بین سین نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سکسینہ کو اس عہدہ کا حلف دلایا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر کمل ناتھ اور دوسرے وزراء موجود تھے۔ سکسینہ، جو چوتھی مرتبہ چندوار نشست کی نمائندگی کررہے ہیں۔ کمل ناتھ کے قریب ہیں جو فی الوقت حلقہ لوک سبھا چندوارا کے ایم پی ہیں۔ مدھیہ پردیش کی 15 ویں اسمبلی کا پہلا سیشن 7 جنوری سے شروع ہونے والا ہے۔