نئی دہلی، 16اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے کرناٹک سے راجیہ سبھا رکن کے سی رام مورتی نے ایوان سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ مسٹر رام مورتی نے اپنا استعفیٰ نائب صدر سکریٹریٹ کو سوپنا۔ راجیہ سبھا کے چیرمین ایم ونکیا نائیڈو نے مسٹر رام مورتی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔ حال ہی میں کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن بھونیشور کالیتا اور سنجے سنگھ نے بھی ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ دونوں لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔