کانگریس کے رکن راجیہ سبھا نےسونیا گاندھی کو خط لکھ کر شیوسینا سے ہاتھ ملانے کا دیا مشورہ- جانیں معاملہ

,

   

مہارشٹرا انتخابات کے نتائج ائے ہوۓ 9 دن ہوگئے ہیں مگر حکومت سازی کے اثار نہیں دکھائی دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کی کرسی کے جدوجہد کو لے کر شیوسینا اور بی جے پی میں کھینچا تانی جاری ہے، کانگریس کے رکن راجیہ سبھا حسین دلوائی نے اپنی پارٹی کی عبوری صدر کو خط لکھ کر شیوسینا سے ہاتھ ملانے کا مشورہ دیا ہے۔

حسین دلوائی کا ماننا ہے کہ پرتیبھا پاٹل اور پرنب مکھرجی کے صدر عہدے کے الیکشن میں شیوسینا نے کانگریس کی حمایت کی تھی۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اج بی جے پی کو اقتدار سے ہاتھ دھونے کےلیے ہمیں شیوسینا کا ساتھ دینا چاہیے۔

 حسین دلوائی صاحب نے کہا کہ 2007 کے صدارتی انتخابات میں شیوسینا نے پرتبھا پاٹیل کی حمایت کی تھی، سال 2012 کے صدارتی انتخابات میں بھی شیوسینا نے کانگریس کے سینئر لیڈر پرنب مکھرجی کو بھی حمایت دی تھی۔ اس سے پہلے 1980 کے الیکشن میں بھی شیوسینا نے کانگریس کا ساتھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالاصاحب تھوراٹ نے اشاروں اشاروں میں بہت کچھ کہہ ڈالا تھا کہا تھا کہ اگر این سی پی اور شیوسینا مل کر حکومت بنانے کے بارے میں سوچتی ہیں تو ہم دہلی میں اعلیٰ کمان سے اجازت لیں گے، تھوراٹ نے کہا تھا کہ ہمیں شیوسینا کی طرف سے اب تک کوئی بھی پیشکش نہیں ملی ہے۔ اگر ان کی طرف سے کوئی تجویز آتی ہے تو ہم اس مسئلہ پر دہلی میں اعلیٰ کمان کے ساتھ مل کر تبادلہ خیال کریں گے۔