صدر ضلع کانگریس میدک نے پرچم کشائی انجام دی ۔ دیگر قائدین کی شرکت
میدک ۔ 03 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم تاسیس تلنگانہ تقریب کا میدک ٹاؤن کانگریس پارٹی کے زیراہتمام انعقاد عمل میں آیا ۔ دفتر کانگریس کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کی صدارت صدر ضلع کانگریس پارٹی مسٹر کے تروپتی ر یڈی نے کی ۔ سابق رکن اسمبلی میدک مسٹر پی ششی دھرریڈی ، ارکان پی سی سی مسرز چودھری سپرا بھات راؤ ، میاڈم بالکرشنا نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ سبھی شرکاء نے اس موقع پر محترمہ سونیا گاندھی سے ریاست تلنانہ کے قیام پر شکریہ کا اظہار کیا ۔ صدر ضلع کانگریس تروپتی ریڈی نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس تقریب میں میاڈم بالکرشنا ، تروپتی ریڈی ، پی ششی دھر ریڈی ، سپرا بھات راؤ نے جو حلقہ اسمبلی میدک سے ٹکٹ کی دوڑ میں شامل ہیں کہاکہ ٹکٹ کے حصول کے لئے کوشش کرنا سبھی کا حق ہے لیکن ہم ہائی کمان کے فیصلہ کے پابند رہیں گے ۔ ٹکٹ کسی بھی قائد کو حاصل ہو اتحاد کے ساتھ کانگریس امیدوار کی جیت کے لئے مہم چلائیں گے ۔ اس موقع پر ترجمان اعلیٰ ضلع کانگریس و کونسلر بلدیہ مسٹر ایم انجنیلو ، صدر ٹاؤن کانگریس جی انجنیلو ، صدر ضلع یوتھ کانگریس مسٹر مہیندر ریڈی ، صوفی حسین ، محمد اسمٰعیل ، مرزا احمد علی بیگ ، امیر بیگ ، سمیع اﷲ خان ، لالو ، پی جتیندر گوڑ ، پربھاکر ریڈی ، گویند نائیک ، ستیہ گوڑ ، پرساد گوڑ ، شیوکمار ، محمد سلیم ، گھنٹہ راجو ، سُنیل ، سریکانت ریڈی ، موہن گوڑ ، ملیا ، نرسمہا گوڑ ، شیام سُندر ، لنگم گوڑ کے علاوہ کانگریس قائدین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔