کانگریس کے سابق ایم ایل اے توصیف عالم مجلس میں شامل

   

Ferty9 Clinic

کشن گنج : بہار کے کشن گنج کے بہادر گنج اسمبلی حلقہ سے چار بار رہے کانگریس کے ایم ایل اے توصیف عالم آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) میں شامل ہوگئے۔ کشن گنج میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی دفتر میں پارٹی لیڈران نے مسٹر عالم کا پھولوں سے استقبال کیا۔ اس دوران ریاستی صدر اختر الایمان، ریاستی خزانچی اسحاق عالم، ضلع صدر رحیم الدین عرف ہیبر بابا سمیت پارٹی کارکنان موجود تھے ۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے توصیف عالم نے کہا کہ اس بار جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کا سیمانچل سے صفایا ہوجائے گا۔ جس طرح انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کرکے وقف ایکٹ لانے کاکام کیاہے ، جو مسلم مخالف ہے ۔ عوام اس بار انہیں معاف نہیں کرے گی۔