کانگریس کے سابق وزیر ڈاکٹر چندرشیکھر بی جے پی میں شامل

   


حیدرآباد۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے وقارآباد میں منعقدہ جلسہ عام میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تلنگانہ میں بی جے پی اُمور کے انچارج ترون چگ ، بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے، بی جے پی او بی سی کے صدر ڈاکٹر لکشمن، پارٹی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا اور دیگر قائدین نے ڈاکٹر چندر شیکھر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چندر شیکھر نے ملک کی ترقی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی نریندر مودی کی قیادت میں ممکن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2023 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی تلنگانہ میں برسر اقتدار آئے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عوام سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل میں ناکام ہوچکے ہیں۔