چنڈی گڑھ ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور پنجاب کے سابق صدر سنیل جاکھڑ نے ہفتہ کو پارٹی کی موجودہ صورتحال پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کانگریس چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پارٹی کی حالت اور سمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر جاکھڑ نے اس وقت چل رہے کانگریس کے چنتن شیویر کا ذکر کرتے ہوئے کہا ‘‘ادے پور میں کچھ بھی ہورہا ہے اس کو دیکھ کر پارٹی پر رحم آرہا ہے ۔ انہوں نے فیس بک لائیو پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‘‘کانگریس سے تعلق منقطع ، لیکن 50 سال کا جو تعلق تھا اس کی کسک آج بھی ۔ جہاں پارٹی کی طرف (دل میں) غصہ ہے وہیں درد بھی ہے ۔ جاکھڑ نے کہا کہ میں پارٹی کے لیے دل کی بات کرنے آیا ہوں، یہ بہت سے کارکنوں کے دل کی بات بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘چنتن شیویر’ کا پروگرام محض رسمی ہے ۔ آج پارٹی بچانے کا وقت ہے ۔