حیدرآباد ۔8۔ ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے اپنے ضلع صدور اور منڈل و بلاک سطح کے صدور کیلئے ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا ہے ۔ نائب صدر پردیش کانگریس ڈاکٹر ملو روی کے مطابق کل 9 ستمبر کو صبح 10 بجے سے باغ لنگم پلی میں واقع آر ٹی سی کلیان منڈپم میں ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ یہ پروگرام شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ مختلف موضوعات پر ماہرین خطاب کریں گے۔ پارٹی کے تمام ضلع صدور اور مقامی سطح کے صدور کے لئے شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر اس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے ، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا اور اے آئی سی سی قائد کوپولا راجو مخاطب کریں گے۔