بنگلورو:کرناٹک میں ایک نئی سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے جو بی جے پی کے لیے پریشان کرنے والی ہے۔ دراصل کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعدچہارشنبہ کی شب عشائیہ کا نظم تھا جس میں بی جے پی کے تین اراکین اسمبلی کی شرکت ہوئی۔ اس خبر کے پھیلتے ہی کرناٹک میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی اور کرناٹک بی جے پی صدر بی وائی وجیندر کا بیان بھی منظر عام پر آیا۔ انھوں نے کانگریس کے عشائیہ میں اپنے تین اراکین اسمبلی کے شامل ہونے کو سنگین معاملہ قرار دیا ہے۔بی جے پی اراکین اسمبلی ایم ٹی سوم شیکھر، شیورام ہبار اور ایچ وشوناتھ امکان ہے کہ2024 لوک سبھا انتخاب سے قبل یہ سبھی کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
