جب کہ ہم نے ہمیشہ ملو بٹی وکرامارک کا ساتھ دیا ، کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے کہا کہ ہمارے پارٹی کے فلور لیڈر ملو بٹی وکرامارک نے ہمیں ایوان میں تنہا چھوڑ دیا ۔ جب کہ ہم ہر وقت ایوان اسمبلی میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے رکن اسمبلی نے کہا کہ کل اسمبلی میں جو واقعہ پیش آیا ہے ۔ اس پر انہیں بہت زیادہ دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اور اپوزیشن دونوں طرف سے غلطیاں ہوئی ہیں مگر اسمبلی کے ریکارڈ سے صرف میرے الفاظ حذف کئے گئے ہیں ۔ اگر اس معاملے میں ہمارے فلور لیڈر ملوبٹی وکراماک ہمارا ساتھ دیتے تو بہتر تھا مگر میرے لیے خود کانگریس کے ارکان اسمبلی کھڑے نہیں ہوئے ۔ اگر میرا ساتھ دیتے تو مجھے بڑی طاقت ملتی تھی ۔ بٹی وکرامارک کے معاملے میں ہم ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے ہیں مگر وہ ہمیں تنہا چھوڑ دیا ہے ۔ میرے معاملے میں ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے جو ریمارکس کیا اس پر ردعمل کا اظہار کرنا ضروری نہیں ہے ۔ کیوں وہ میرے مقام کے نہیں ہے ۔ میں نے ابھی تک پارٹی تبدیل نہیں کی ۔ اگر پارٹی چھوڑنا ہے تو ڈنکے کی چوٹ پر پارٹی کے عہدوں کو استعفیٰ دے کر جائیں گے ۔ فی الحال پارٹی ہائی کمان کی جانب سے لیئے جانے والے فیصلوں کی وجہ سے خاموش ہیں ۔ اگر پارٹی تبدیل کرنا ہے تو ٹی آر ایس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی پارٹی میں شامل ہوں گے ۔ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے کہا کہ عوام ٹی آر ایس حکومت سے بدظن ہیں اور ٹی آر ایس کے خلاف ووٹ دینے تیار ہے ۔ کانگریس ذمہ داری قبول کرنے تیار ہے تو وہ کانگریس میں رہیں گے اور وہ خود 10 ارکان اسمبلی کو کامیاب بنائیں گے ۔ دیہی علاقوں میں آج بھی کانگریس کا کیڈر مضبوط ہے ۔ پارٹی کے تمام قائدین اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں تو کانگریس کو اقتدار حاصل ہوگا ۔ تمام قائدین اپنے اپنے حلقوں میں پدیاترا کرلیں کافی ہے ۔ اگر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی ریاست بھر میں بھی پدیاترا کرتے ہیں تو وہ ان کا خیر مقدم کریں گے ۔۔ ن