اقتدار حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، کے سی آر حکومت سے عوام مطمئن
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کانگریس قائدین کو طلبہ نہ رہنے والی یونیورسٹی کے غیر دماغ پروفیسرس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے سے متعلق کانگریس قائدین کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔ انہوں نے ریاست کی ترقی کے لیے حاصل کئے جانے والے قرض کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہی قرض ادا کررہی ہے ۔ اس سے کانگریس قائدین کو تکلیف کیوں ہورہی ہے ، استفسار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لمبے عرصہ تک اقتدار میں رہنے والی کانگریس پارٹی نے کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دئیے ۔ گورنر کی جانب سے بلز واپس کردینے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسرس کی ریٹائرڈمنٹ کی عمر 65 سال ہے ۔ پرنسپلس اور سپرنٹنڈنٹس کی ریٹائرمنٹ عمر 61 سال رہنا کہاں کا انصاف ہے ۔ ان کی ریٹائرمنٹ عمر میں بھی اضافہ کرتے ہوئے بلز روانہ کرنے پر گورنر جو خود بھی ایک ڈاکٹر ہے اس کو منظوری دینے کے بجائے بلز دوبارہ حکومت کو واپس کردیا ہے ۔ ورنگل میں 1100 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر ہونے والے ہیلت سٹی کی تکمیل سے اس علاقے کے عوام کو علاج کے لیے حیدرآباد پہونچنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے عوام کی صحت و تندرستی پر اولین ترجیح دی ہے ۔ شہر حیدرآباد کے اطراف 1000 بیڈس پر مشتمل بڑے بڑے ہاسپٹلس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ ریاست کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کیا جارہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس منڈل ہیڈکوارٹرس پر موجود سرکاری ہاسپٹلس کو توسیع دی جارہی ہے ۔ نئی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہے ۔ عصری سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ۔ بستی اور پلے دواخانوں کا جال بچھایا جارہا ہے ۔ مختلف اقسام کے مفت ٹسٹ کئے جارہے ہیں ۔۔ ن