کانگریس کے قائد جی نارائن ریڈی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔ 17 جون (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے خازن جی نارائن ریڈی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور انہیں علاج کیلئے شہر کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ نارائن ریڈی نے خود انہیں کورونا پازیٹیو کی توثیق کی اور بتایا کہ بعض علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے کورونا ٹسٹ کروایا جو پازیٹیو نکلا۔