کانگریس کے قداور رہنما ششی تھرور نے ٹویٹ کی مرزا غالب کی غلط شاعری، جاوید اختر نے دی یہ صلاح۔ ششی تھرور نے کیا غلطی کا اعتراف اور ادا کیا شکریہ

,

   

انٹرنیٹ کی ایک کہاوت ہے، کوئی چیز انٹرنیٹ پر ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ سچ ہے۔ کم سے کم انٹرنیٹ پر موجود اقتباسات کے لئے تو یہ بات درست ہے۔ بہت بار بہت سارے اقتباسات اور پیغامات عظیم لوگوں کے بتائے جاتے ہیں جبکہ سچائی یہ ہوتی ہے کہ وہ عام ذرائع سے آئے ہوتے ہیں۔ ہم اور آپ انہیں پڑھتے ہیں اور سچ مان لیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ کیرالہ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے ساتھ بھی ہو گیا جنہوں نے حال ہی میں ایک شاعری مرزا غالب کی بتا دی۔

اس بات کا احساس ہونے پر کہ آج مرزا غالب کا یوم پیدائش نہیں ہے، ششی تھرور نے اگلے ٹویٹ میں بتایا کہ انہیں غلط جانکاری دی گئی۔ حالانکہ انہوں نے لکھا کہ لوگ شاعری کو محسوس کریں۔

لیکن نغمہ نگار جاوید اختر نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جس نے بھی آپ کو یہ لائنیں دی ہیں اس پر پھر کبھی بھروسہ مت کرنا۔