کانگریس کے متوفی قائد کے ورثہ کو رکن اسمبلی کا پرسہ

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ منڈل کے بانڈگونڈا گاؤں کے کانگریس پارٹی کے لیڈر راگھویندر ریڈی کی حال ہی میں اوٹکور کے قریب ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی، لیکن ایم ایل اے ڈاکٹر چٹیم ناگزیر وجوہات کی وجہ سے آخری رسومات میں شامل نہیں ہوسکے۔ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی آج بنڈاگونڈا گاؤں پہنچی اور کانگریس پارٹی کارکن راگھویندر ریڈی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔بعد ازاںایم ایل اے نے موضع میں بورو موٹر لانچ کی۔انہوں نے کہا کہ بنداگونڈا گاؤں کے مشہور ملائیہ مندر میں آنے والے عقیدت مندوں کو میٹھا پانی مہیا کیا جانا چاہئے یا پانی کی سر براہی کا انتظام ہونا چاہئے۔مسٹر شیوکمار ریڈی حلقہ انچارج انکے ہمراہ تھے انکو گاوں والوں نے اپنے پیسوں سے گڑھا بھرنے کو کہا۔نارائن پیٹ کے ایم ایل اے ڈاکٹر چٹیم پرنیکا ریڈی نے سماجی خدمت کے پروگراموں کے ذریعے حلقہ کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شیوکمار ریڈی کی طرف سے فراہم کردہ خدمات قابل تعریف ہیں۔ اس پروگرام میں سابق ایم پی، پارٹی منڈل صدر شیوا ریڈی، بندگونڈہ رام چندر، اکھل ریڈی، سندیپ ریڈی، انجی ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔