کانگریس کے نانا پٹولے مہاراشٹرا کے اسپیکر اسمبلی منتخب

,

   

ممبئی ۔ یکم ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر نانا پٹولے کو مہاراشٹرا اسمبلی کا اسپیکر بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے کشن کٹھورے کو بھی اسپیکر کیلئے امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں کٹھورے نے مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر چندر کانت پاٹل نے بی جے پی کے مقابلہ نہ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد نانا پٹولے کے بلا مقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی ۔ نانا پٹولے وہ لیڈر ہیں جو پہلے بی جے پی میں شامل تھے اور انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے استعفی دے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ کانگریس ٹکٹ پر اسمبلی کی رکنیت کیلئے منتخب ہوئے تھے ۔ وہ آج بلا مقابلہ اسپیکر مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی منتخب ہوگئے ۔