کانگریس کے وعدے برفدان کی نذر: کویتا

   

میدک /26 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت ریونت ریڈی سرکار اپنے انتخابی وعدوں کو برفدان کی نذر کردیا۔ میدک کے بی آر ایس دفتر میں صدر ضلع بی آر ایس سابق رکن اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی کی صدارت میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایم ایل سی کویتا نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے قبل ازیں پریس کانفرنس میدک کے تاریخی چرچ میں منائی جانے والی صد سالہ تقاریب میں شرکت کی ۔ جہاں کویتا کا خیرمقدم کیا گیااور کرسمس کیک بھی کاٹا گیا ۔ کویتا نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریونت سرکار کی غفلت کی وجہ سے عوام پھر سے نجی ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ریاست میں جرائم کے فیصد میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے راشن کارڈز کی اجرائی سے متعلق تیقنات دیتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محض بی آر ایس سے پدلہ لینے کیلئے کالیشورم پراجکٹ کے کاموں کو روک دیا گیا ۔ اس اجلاس میں ایم ایل سی میدک ایس سبھاش ریڈی نائب صدرنشین بلدیہ اے ملکارجن گوڑ ، سابق صدرنشین بلدیہ بٹی جگپتی سابق ایم ایل اے پی ششی دھر ریڈی، ایم ایل سی یادو ریڈی سابق نائب صدرنشین ضلع پریشد لاونیا ریڈی ، بلدی کونسلرس کرشنا ریڈی ، کرشنا گوڑ ، آر کے سرینواس، جئے راج کے علاوہ دیگر قائدین لنگاریڈی ، زبیر احمد ، غوث قریشی ، سید صادق صدر ٹاون اقلیتی سیل بی آر ایس مسٹر کے ایس سہیل ، محمد فاضل صدر ٹاون بی آر ایس ایم انجینیلو کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔