میدک /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی کی 17 ستمبر کو توکو گوڑہ حیدرآباد میں منعقد شدنی جلسہ عام میں شرکت کیلئے ضلع میدک کا وفد ضلع یوتھ کانگریس اور مہیندر ریڈی کی قیادت میں پیدل سفر کا آغاز کیا ۔ پیدل سفر کاصدر ضلع کانگریس اندرا پوری کالونی سے صدر ضلع کانگریس مسٹر تروپتی ریڈی اور سابق رکن اسمبلی مسٹر پی ششی دھر ریڈی نے جھنڈی لہراکر افتتاح کیا ۔ یہ وفد 17 ستمبر کو توکو گوڑہ پہونچے گا۔ اس پروگرام میں ایم انجینیلو ، پربھاکر ریڈی ، نرسمہا گوڑ ، گووند نائیک ، جی انجینیلو گوڑ ، پی رامچندر گوڑ ، محمد نعیم الدین ، پریم کمار ، امیر بیگ ، رمیش گوڑ ، دیاساگر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔
راشن کارڈ کو KYC اپ ڈیٹ کرنے کی وضاحت ضروری
کوڑنگل /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوڑنگل کے ممتاز سماجی کارکن و سابقہ راشن ڈیلر مسٹر ذاکر حسین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ راشن کارڈ پر راشن کے علاوہ دیگر اسکیمات کے استفادہ کیلئے راشن کارڈ ہولڈرس کو KYC اپ ڈیٹ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ مسٹر ذاکر حسین نے مزید کہا کہ موصوف کے مشاہدہ کے دوران یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ ای پاس مشینوں میں بیشتر لوگوں کے Finger Print اور آئیرش کے نشان اسیاننگ کے دوران اپ ڈیٹ نہیں ہو رہے ہیں ۔