کانگریس کے پاس 40 امیدواروں کی قلت ‘70 حلقوں پر کامیابی کاد عوی مضحکہ خیز

   

کے سی آر 100 حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے ،کے ٹی آر کا اعلان
110 حلقوں پر بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوگی ، کرناٹک سے رقومات منتقلی کا الزام

حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے ورکنگ صدر و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس کے پاس 40 اسمبلی حلقوں پر مقابلہ کرنے امیدوار ہی نہیں ہیں ۔ وہ 70 اسمبلی حلقوں سے کیسے کامیابی حاصل کرے گی ۔ چیف منسٹر کے سی آر 100 اسمبلی حلقوں پر پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے ۔ بی جے پی کی 110 اسمبلی حلقوں پر ضمانت ضبط ہوجائے گی ۔ کے ٹی آر نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کامیابی حاصل کرنے کانگریس کرناٹک سے تلنگانہ کو کروڑہا روپئے منتقل کر رہی ہے ۔ کانگریس تلنگانہ کو کروڑہا روپئے منتقل کر رہی ہے ۔ نوٹ برائے ووٹ پکڑے جانے والے موجودہ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اب چوروں کی ٹولی کی قیادت کر رہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بدعنوانیوں میں ملوث کانگریس کی تلنگانہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ کرناٹک میں بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں سے کمائی رقم تلنگانہ کے انتخابات میں خرچ کرنا چاہتی ہے ۔ بی آر ایس ورکنگ صدر نے کہا کہ کانگریس کا ٹکٹ دینے کروڑہا روپئے طلب کئے جارہے ہیں ۔ کانگریس کے ایک قائد نے بتایا کہ حلقہ کوکٹ پلی کا ٹکٹ دینے 15 کروڑ روپئے طلب کئے گئے ۔ کرناٹک میں بڑے پیمانے پر دولت بٹوری جارہی ہے ۔ جہاں تک ان کی اطلاعات ہیں ابھی تک 8 کروڑ روپئے اسمبلی حلقہ کوڑنگل کو پہونچ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرچکی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر 100 اسمبلی حلقوں میں طوفانی انتخابی مہم چلائیں گے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ جی ایچ ایم سی سرسلہ اور کاماریڈی میں وہ انتخابی مہم چلائیں گے ۔ وہ امید کرتے ہیں انتخابی نگرانی میں الیکشن غیر جانبدارانہ رول ادا کریگی ۔ عہدیداروں کے تبادلوں کو عام تبادلوں کی نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ اس مرتبہ حضورآباد میں بھی بی آر ایس کامیابی حاصل کرے گی ۔ ایٹالہ راجندر 50 حلقوں سے شرمیلا 119 اسمبلی حلقوں پر مقابلہ کرتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ راہول گاندھی لیڈر نہیں بلکہ لیڈر ہے ۔ پونالہ لکشمیا بی آر ایس میں شامل ہونے تیار ہوتے ہیں تو وہ کل ہی ان کے گھر پہونچکر شمولیت کی دعوت دیں گے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بہت جلد کئی اہم قائدین بی آر ایس میں شامل ہوں گے ۔ امیدواروں کا اعلان کرنے کے بعد کانگریس قائدین ایک دوسرے پر حملے کریں گے ۔ کانگریس میں چیف منسٹر عہدہ کیلئے دو قائدین کے درمیان راضی فارمولہ طئے ہونے کی اطلاعات ملی ہے ۔ کے ٹی آر نے امیت شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے جھوٹ کی کوئی حد نہیں ہے ۔ بی جے پی قائدین ہی انہیں قلبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ تلنگانہ کے انتخابات میں بی جے پی کی 110 اسمبلی حلقوں پر ضمانت ضبط ہوجائے گی ۔ بی جے پی سنگل ڈجیٹ تک محدود ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی سے مفاہمت ہوتی تو وزیر اعظم مودی کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ۔ ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ہیں ۔ ریونت ریڈی کی بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں پر آئی ٹی دھاوے کیوں نہیں کئے جارہے ہیں ۔ استفاس کیا ۔ تلگودیشم کے قومی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کی صحت پر لوکیش کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ پر تکلیف پہونچی ہے ۔ ایک بیٹے کو اپنے والد کی صحت کے بارے میں کیسی تشویش ہوتی ہے ۔ اس کا انہیں اندازہ ہے ۔ کے سی آر نے جب بھوک ہڑتال کی تھی تب بھی وہ بہت زیادہ پریشان تھے ۔ حیدرآبادکو پرامن رکھنے کیلئے یہاں احتجاج نہ کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ ن