کانگریس کے پروگراموں کو لوگوں تک پہونچانے سوشیل میڈیا اہم

   

سوشیل میڈیا کوآرڈینیٹرس میں شناختی کارڈس و دیگر کی تقسیم

ورنگل 5/جون (سیاست ڈسٹرک نیوز) ریاستی سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ اور ٹی جی ٹی ایس کارپوریشن کے چیرمین مانے ستیش نے ورنگل ویسٹ حلقہ کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کی قیادت میں جو ریاست تلنگانہ میں ڈیجیٹل مہم کے لیے کام کر رہے ہیں اورکانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے لوگوں تک لے جانے کے مقصد سے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کو انشورنس، شناختی کارڈ اور خصوصی ڈائریاں فراہم کیں۔ورنگل ویسٹ ایم ایل اے نینی راجندر ریڈی اور ورنگل پارلیمنٹ سوشل میڈیا انچارج محمد نہال کی رہنمائی میں اس پروگرام کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ پی سی سی کے ارکان بٹی سری نواس اور ای وی سرینواس راؤ بحیثیت مہمان خصوصی موجود تھے اور کوآرڈینیٹرز میں انشورنس کے دستاویزات، شناختی کارڈ اور ڈائری تقسیم کیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’’اس دور میں پارٹی کے پروگراموں کو لوگوں تک پہنچانے کا سوشل میڈیا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے، اس شعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں کی شناخت ضروری ہے، یہ کارڈ انہیں انسانی تحفظ اور معاشرے میں باعزت مقام فراہم کریں گے۔انہون نے کہا کہ پارٹی سوشل میڈیا رضاکاروں میں نیا جوش و جذبہ پیدا کرنے اور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کو مستقبل میں مزید فلاحی پروگرام فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ریاستی سوشل میڈیا سکریٹری شری بیربوئینا رمیش یادو، مغربی سوشل میڈیا کے مختلف ڈویڑنوں کے انچارج بیربوئینا رمیش، روشن گائیکواڑ، سائی کرشنا، سریندر، بھرت، رمیش اور دیگر نے پروگرام میں حصہ لیا۔