کانگریس کے 200 سے زائد ارکان ٹرمپ کی معزولی کے حامی

   


واشنگٹن : امریکی ٹی وی چینل NBC نے بتایا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے 200 سے زیادہ ارکان صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی معزولی کے حامی ہیں۔ یہ تمام ارکان ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر آزاد ارکان ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی آئین میں موجود 25 ویں ترمیم کا سہارا لینے پر غور کیا جا رہا ہے جس کے مطابق اگر صدر اپنی ذمہ داریاں انجام دینے سے قاصر ہو تو اس صورت میں اقتدار نائب صدر کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔