کانگریس پر بھروسہ کیا گیا تو ہر 6 ماہ میں ایک چیف منسٹر تبدیل ہوگا، ہر 6 ماہ میں ایک مرتبہ حیدرآباد میں کرفیو نافذ ہوگا
حیدرآباد 19 ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کانگریس کی جانب سے اعلان کردہ 6 گیارنٹیز کو دستخط نہ رہنے والے پوسٹ ڈیٹیڈ چیک کے مترادف قرار دیا، اگر ان وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے کانگریس کو اقتدار حوالے کیا گیا تو ہر 6 ماہ میں ایک چیف منسٹر تبدیل ہوگا۔ ضلع میدک کے پدا شنکرم پیٹ میں ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ جن ریاستوں میں کانگریس پارٹی اقتدار میں ہے وہاں کچھ بھی نہیں کررہی ہے مگر تلنگانہ میں کبھی عمل نہ ہونے والے وعدے کررہی ہے۔ اقتدار حاصل کرنے تک کانگریس کے قائدین کچھ بھی بولیں گے ساتھ ہی ڈرامہ بازی بھی کریں گے۔ کانگریس قائدین کو یقین ہے کہ وہ اقتدار حاصل نہیں کرپائیں گے اس لئے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ کانگریس کو اقتدار حوالے کیا گیا تو حیدرآباد میں ہر چھ ماہ میں ایک مرتبہ کرفیو نافذ ہوگا۔ 24 گھنٹے سربراہ ہونے والی برقی سربراہی اب ہر دن صرف 6 گھنٹے سربراہ ہوگی اور ہفتہ میں دو مرتبہ پاور ہالی ڈے دی جائے گی۔ ہریش راؤ نے کہاکہ کانگریس والوں کے لئے نیا ہائی کمان بنگلور بن گیا ہے۔ کانگریس والوں کے لئے بنگلور دوسرا صدر مقام بن گیا ہے۔ تلنگانہ کانگریس قائدین کو اب بنگلور براہ دہلی روانہ ہونا پڑے گا۔ انھوں نے کانگریس کے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دھوکہ نہ کھانے کی عوام سے اپیل کی۔ کانگریس قائدین کے پاس سوائے چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بنانے کے دوسرا کوئی کام نہیں ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر بھروسہ کا دوسرا نام ہے جو بھی وعدہ کرتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں۔ ایک روپیہ کے خرچ کے بغیر غریب عوام کو ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرکے دیئے گئے ہیں، کام کرنے والی حکومت کو ایک مرتبہ پھر آشیرواد دینے کا عوام سے مطالبہ کیا۔ بی آر ایس کے انتخابی منشور میں جو بھی وعدے کئے گئے انھیں پورا کیا گیا ہے۔ ن