کانگریس ہائی کمان سے الیکشن مٹیریل گاندھی بھون پہنچا

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن مٹیریل حیدرآباد روانہ کیا ہے۔ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون کو آج یہ الیکشن مٹیریل پہنچ گیا۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پہلے مرحلہ کی رائے دہی کے پیش نظر دونوں ریاستوں کو پوسٹرس ، بیانرس اور پارٹی پرچم روانہ کئے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ اندرون دو یوم پارٹی امیدوار کو الیکشن مٹیریل حوالے کردیا جائے گا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں تمام امیدواروں کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔