کانگریس ہیڈکوارٹر پر سونیا گاندھی نے قومی پرچم لہرایا

   

نئی دہلی :کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اتوار کے روز 75ویں یوم آزادی پر پارٹی کے اکبر روڈ واقع ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر محترمہ گاندھی کے ساتھ سابق صدر راہول گاندھی، سینیئر رہنما غلام نبی آزاد اور آنند شرما بھی موجود تھے ۔ محترمہ گاندھی نے اس دوران کانگریس سیوا دل کے اراکین کی سلامی بھی لی۔ قومی پرچملہرانے کے بعدقومی ترانہ گایا گیا۔ اس موقع پر کانگریس سیوا دل اور پارٹی کے دیگر سیکڑوں کارکنان موجود تھے ۔ قبل ازیں مسٹر راہل گاندھی نے ایک پیغام میں ملک کے باشندوں کو یوم آزادی کی نیک خواہشات پیش کیں۔