کانگریس یا بی جے پی سے ریاست کو نقصان ہونے کا خدشہ

   

آئندہ اقتدار ہمارا ہی ہوگا ، شادنگر میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا خطاب
شاد نگر 31 / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر ایکسائز منسٹر وی سرینواس گوڈ نے رنگاریڈی ضلع کے شادنگر حلقہ میں مقامی ایم ایل اے وائی انجیا یادو کی قیادت میں تقریباً 170 کروڑ کے مختلف شعبوں کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد و افتتاحی پروگراموں میں حصہ لیا ۔اس تقاریب میں محبوب نگر رکن پارلیمنٹ منے سرینواس ریڈی، ایم ایل سی سی وانی دیوی، کوآپریٹیو چیرمین راجہ ورپرساد اور دیگر نے شرکت کی۔ بعد ازاں شاد نگر ایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے ریاستی ایکسائز منسٹر وی سرینواس گوڑ نے کرتے ہوئے کانگریس اور بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی پرانے لیڈروں نے بھی باتیں کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے غصہ کا اظہار کیا کہ کانگریس اور بی جے پی کے قائدین بلند بانگ دعووں اور وعدوں کے ذریعہ ملک اور ریاست کی عوام کو دھوکا دینے کے طریقے استعمال کر رہے ہیں۔ علحدہ تلنگانہ کے بعد چیف منسٹر کی سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ریاست ترقی کی طرف گامزن ہے۔ وزیراعلی کے سی آر کی جانب سے جاری کردہ فلاحی اسکیمات سے ریاست بھرکی عوام بھرپور استفادہ کر رہی ہے۔ اور آئندہ تین میعاہ تک بی آر ایس پارٹی کو اقتدار میں آنے سے کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی۔ وزیر سرینواس گوڑ نے کہا کہ متحدہ ضلع میں ایم ایل اے انجیا یادو کی حمایت کریں گے جن میں میں بھی شامل ہوں۔ وزیر سرینواس گوڑ نے اپوزیشن جماعتوں کو متنبہ کیا کہ کبھی مشترکہ ضلع میں کانگریس پارٹی میں ایم ایل ایز کی گروپ بندی ہوئی تھی، لیکن اب جب تلنگانہ آگیا ہے، تمام ایم ایل اے متحد ہیں، اگر وہ ہمارے پاس آئیں گے تو وہ اپنی حمایت کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کانگریس اور بی جے پی دونوں پارٹیوں پر اپنے اپنے دور حکومت میں ملک اور ریاست کو دیوالیہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کو یہ نہیں بتا رہی ہے کہ انہوں نے اشتعال انگیز تقریروں کے علاوہ کیا دیا ہے۔انہوں نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے بھی پوری طرح ناکام ہوگئے ہیںاور تبدیلیاں آئی ہیں اور دیہی علاقوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ اگر بی جے پی کانگریس جیت جاتی ہے تو وہ پرانے دنوں میں واپس آجائیں گے۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو انجیا یادو جیسے ایم ایل اے ملے ہیں ۔ مقامی بی جے پی کانگریس لیڈران ایم ایل اے انجیا یادو پر تنقید کر رہے ہیں، لیکن وہ انجیا یادو کے خلاف جیت نہیں سکتے جنہوں نے اجتماعی جنگ لڑی ہے۔ رہنماؤں اور کارکنوں نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں کی عوام کے لیے فلاحی پروگراموں کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے ۔ وزیر وی سری نواس گوڑ نے ایم پی منے سرینواس ریڈی، ایم ایل اے انجیا یادو، ایم ایل سی وانی دیوی اور ضلع پریشد چیرمین تیگالا انیتا ریڈی کے ساتھ سب سے پہلے 15 کروڑ روپے کی لاگت سے کیشم پیٹ سڑک کو چوڑا کرنے کے پروگرام کا سنگ بنیاد رکھا۔ بعد ازاں پرانی قومی شاہراہ کی توسیع کے دوسرے حصہ کے لیے 45 کروڑ روپیوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ بعد ازاں اسٹیٹ لائبریری کی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ وہاں سے چٹان پلی روڈ پہنچ کر ریلوے فلائی اوور برج جس کی لاگت 95 کروڑ ہے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ایم آر او آفس میں ایک نئی تعمیر شدہ مسافروں کی رہائش کی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ بعد ازاں مقامی منڈل پریشد کے احاطہ میں جدید تعمیر کردہ ایم ایل اے کیمپ آفس کا افتتاح کیا۔ ایگریکلچرل کوآپریٹیو یونین چیرمین راجہ ورا پرساد، مونسپلٹی چیرمین کونڈوتی نریندر، سابق ایم ایل اے بھیشما کشٹیا ، ایم پی پیز رویندر یادو، خواجہادریس احمد ، زیڈ پی ٹی سی وینکٹ رام ریڈی، تھندرا وشالا، مونسپل وائس چیرمین ایم ایس نٹراجن، وی نارائنا ریڈی، لائبریری چیئرمین لکشمی نرسمہا ریڈی، منڈل پارٹی کے صدر لکشمن نائک اور دیگر مقامی بی آر ایس پارٹی قائدین اور مقامی عوام کثیر تعداد میں موجود تھے۔