کانگریس یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری ، نائب صدر سمیت 36 مستعفی

   

جموں: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سینئر لیڈران کی جانب سے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔جمعرات کے روز کانگریس یوتھ ونگ سے وابستہ متعدد لیڈران سمیت مزید 36 نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔اطلاعات کے مطابق کانگریس یوتھ ونگ تنظیم سے وابستہ لیڈران نے جمعرات کے روز استعفیٰ دے دیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ یوتھ ونگ کے سٹیٹ صدر انیرودھا رینا، جنرل سیکریٹری مانک شرما سمیت 36دیگر لیڈران نے سونیا گاندھی کو خط کے ذریعے مستعفی ہونے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔کانگریس یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹر ی مانک شرما نے سونیا گاندھی کو ارسال کئے گئے خط میں لکھا کہ میں کانگریس پارٹی سے غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کی حمایت کر تاہوں’۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جانبداری کا چلن ہے اور یہ کہ پارٹی کو کارکنوں کی کوئی فکر نہیں یہی وجہ ہے کہ کانگریس 90 فیصد چناو میں ناکام رہی۔گورنمنٹ ڈگری کالج بلاور کے یوتھ کانگریس صدر پیوش شرما نے اپنے 19ممبران کے ہمراہ استعفیٰ دیا۔