کانگریس ۔ این سی پی کا مشترکہ ا قل ترین پروگرام

   

ممبئی ۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی نے آج اپنے پانچ ارکان اس جوائنٹ کمیٹی کیلئے نامزد کئے جو کانگریس کے ساتھ تشکیل دی جائے گی ۔ یہ کمیٹی مہاراشٹرا میں نئی حکومت بنانے کیلئے شیوسینا کے ساتھ اپنے ممکنہ اتحاد سے قبل مشترکہ اقل ترین پروگرام طئے کرے گی ۔ این سی پی کے لیجسلیچر پار ٹی سربراہ اجیت پوار کے علاوہ جینت پاٹل اور چھگن بھوجبل ، نواب ملک نیز دھننجے منڈے اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کانگریس بھی اس کمیٹی کیلئے اپنے ارکان نامزد کرے گی۔