کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد کی بی جے پی کیخلاف مشترکہ مہم

   

بنگلورو ۔ /19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد کرناٹک نے آج کہا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف دونوں پارٹیوں کی مشترکہ مہم چلائیں گے ۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے کہا کہ بی جے پی صرف ایک ہندسی عدد تک محدود ہوجائے گی ۔ اتحاد کے شرکاء نے اپنے پارٹی ساتھیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کی تشہیر ذرائع ابلاغ کے ذریعہ کررہے ہیں ۔ حالانکہ انہیں اختلافات کی یکسوئی کیلئے پارٹی میں داخلی تبادلہ خیال کرنا چاہئیے ۔