کانگریس ۔ ڈی ایم کو شکست ہوگی : میگھوال

   

پڈوچیری : بڑی صنعتوں اور پبلک انٹرپرائزز کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کہا کہ پڈوچیری کے عوام ا ٓئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس-ڈی ایم کے اتحاد کو میں مسترد کردیں گے ۔پڈوچیری میں الیکشن انچارج مسٹر میگھوال نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ ہندوستان اب عالمی معاشی منظرنامے میں ایک اہم پوزیشن میں ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایسا بجٹ پیش کیا جس سے ٹیکس کے بغیر ملک کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ۔مرکزی بجٹ میں پڈوچیری کو نظرانداز کرنے چیف منسٹر وی نارائن سامی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے میگھوال نے کہا کہ بجٹ میں ریاستوں کی ترقی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد یہاں بی جے پی اتحاد کی سرکار بنے گی ۔