لکھنؤ : اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے ریاست کی یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ذریعہ منتخب کی گئی حکومت عوام کی توقعات و امیدوں کے برعکس کام کررہی ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی 15جنوری کو راج بھون کا گھیراؤ کرے گی۔مسٹر للو عیش باغ میں واقع ووڈ اپارٹمنٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی یوم پیدائش پر منعقد تقریب سے مخاطب تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی آئین خطرے میں ہے ۔