شملہ: کانگریس نے ہماچل پردیش کی شملہ شہری سیٹ پر 15 سال کے وقفے کے بعد کامیابی حاصل کی ہے جہاں سے اس کے امیدوار ہریش جنارتھا کو 3037 ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ جنارتھا نے بی جے پی کے سنجے سود کو شکست دی ہے ، جو کہ چائے والے کے امیدوار کے نام سے مشہور ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جنارتھا کو 15803 اور سود کو 12766 ووٹ ملے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے ٹکندر پنوار کو 1400 ووٹ ملے اور عام آدمی پارٹی کے چمن راکیش کو صرف 328 ووٹ ملے ۔ اس نشست کے لیے سات امیدوار میدان میں تھے ۔ ان میں بی جے پی اور کانگریس کو چھوڑ کر سات دیگر امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ بہوجن سماج پارٹی کے راکیش کمار گل کو سب سے کم 46 ووٹ ملے ۔