جڑچرلہ قومی شاہراہ پر نیائے یاترا کارنر میٹنگ، ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرامارکا کا خطاب
جڑچرلہ ۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ قومی شاہراہ پر واقع نیتاجی چوک پر نیائے یاترا کا کے رنر میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس جلسہ عام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا چلا ومشی چندر ریڈی کے علاوہ مقامی رکن اسمبلی جے انیر ودھ ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی مرکزی ہائی کمان جو انتخابات میں کئے گئے۔ تمام چھ گیارنٹیوں کے وعدوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ کہا اور دو چار دن میں مابقی اور دو گیارنٹیوں کی عمل آوری جلد از جلد عملی طور پر عوام کے درمیان میں لاکر دکھائے گی کہتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرامارکا نے کہا کہ بی آر ایس کو عوام سمجھ کر ہی صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لی ہے کہا۔ انہوں نے آنے والے ایم پی الیکشن میں چلاومشی چندر ریڈی جو انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔ لہذا ان کے ہاتھ کانگریس پارٹی کی تائید کے ساتھ ان کو کامیاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کے لئے عوام سے اپیل کی ہے۔ بعد ازاں مقامی رکن اسمبلی جنم پلی انیرودھ ریڈی نے بھی اپنی مخاطبت میں کہا کہ ایم پی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے حق میں اکثریتی طور پر کامیاب ہوکر پارلیمانی نشستوں میں اپنا مقام حاصل کرے گی۔ اس موقع پر سینئر کانگریس پارٹی صدر عبید اللہ کوتوال، سابق وقف بورڈ چیرمین غلام غوث ربانی کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین نے شرکت کی۔ اس کارنر میٹنگ میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔