کانگومیں سونے کی کان سے سونالے جانے والی ٹیم پر حملہ

   

ڈی آر کانگو : افریقی ملک کانگو میں سونے کی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملے میں دو چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔کانگو حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک کانگو فوجی اور مقامی ڈرائیور شامل ہے۔زخمیوں میں سونے کی کان میں کام کرنے والے چینی، مقامی کارکن اور ایک کانگو فوجی شامل ہے۔حکام کے مطابق حملہ آور گاڑیوں میں موجود سونا بھی لوٹ کرلیگئے، حملہ آور مقامی تھے۔خیال رہیکہ کانگو میں کان کنی کی صنعت میں چین بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔