کانگو: مسافربردار کشتی اُلٹ گئی،70 افراد لاپتہ

   

کنشاسا : 20 نومبر ( ایجنسیز ) جمہوریہ کانگو کے وسطی صوبے کسائی میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں تقریباً 70 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔اقوامِ متحدہ ریڈیو کے مطابق، کانگو کے صوبہ کسائی کے دریا ‘سانکورْو’ میں طوفانی ہواؤں کے باعث ایک کشتی اُلٹ گئی ۔ کشتی بنہ ڈیبیلے بندرگاہ سے، تقریباً 800 کلومیٹر فاصلے پر واقع، دارالحکومت کنشاسا کی طرف جا رہی تھی۔خبر میں مقامی منتظم فرانسوا اہوکا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کشتی میں تقریباً 120 افراد سوار تھے۔ اس وقت تک تقریباً 50 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔اہوکا نے امدادی ٹیموں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور متاثرہ خاندانوں سے، زندہ بچ جانے والوں اور برآمد شدہ لاشوں کی شناخت کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں رہنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو میں، نامساعد زمینی راستوں کی وجہ سے، آبی راستوں سے نقل و حمل کو ترجیح دی جاتی ہے۔