کانگو :افریقی ملک کانگو میں بیس برس بعد نیراگونگو آتش فشاں پھر پھوٹ پڑا ہے۔ قریبی بڑے شہر گوما کی آبادی خوفزدہ ہو کر روانڈا کی سرحد کی جانب منتقل ہورہی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس بات کا امکان بہت ہی کم ہے کہ آتش فشاں کی گیسیں اور پتھر بیس لاکھ کی آبادی والے شہر گوما تک پہنچیں۔ نیراگونگو آتش فشاں کا شمار دنیا کے فعال آتش فشانوں میں ہوتا ہے۔ آخری مرتبہ یہ سن دو ہزار دو میں پھوٹا تھا۔