کانگو میں باغیوں نے گاؤں کو آگ لگا دی 6 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

   

کنشاسا: افریقی ملک کانگو میں مسلح باغیوں نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے صوبے ایتوری میں مسلح باغیوں نے ایک ایسے گاؤں پر حملہ کردیا جہاں بے گھر افراد عارضی طور پر پناہ لیے ہوئے تھے۔مسلح باغیوں نے گھروں کو آگ لگا دی اور اپنی جان بچا کر بھاگنے والے مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جبکہ مکینوں کے املاک کو بھی لوٹا گیا۔باغیوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 6 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ 10 سے زائد زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔علیحدگی پسند جماعت کوڈیکو نے حملے کی ذمہ داری قبولی کی ہے۔ یہ جماعت ملک بھر میں مسلح حملوں میں ملوث رہی ہے تاہم ایتوری ان کا خاص نشانہ ہے۔واضح رہے کہ 2017 میں بھی باغی جماعت نے ایتوری میں مسلح حملہ کرکے سینکڑوں افراد کا قتل عام کیا تھا اور مکینوں کو صوبہ سے نکلنے پر مجبور کردیا تھا۔