کنشاسا: کئی یوروپی ممالک میں ایسٹر زینیکا کی ویکسین پر پابندی عائد کرنے کے بعد کانگو نے بھی اس کمپنی کے ٹیکے کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔وسطی افریقی ملک کانگو نے اقوام متحدہ کے ذریعہ ویکسین کی 17 لاکھ خوراکیں وصول کرنے کے بعد پیر کو ایک ویکسینیشن مہم شروع کی۔ وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے 7 ایس 7 نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر حفاظتی ٹیکوں کی مہم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔