کانگو میں جنگجوؤں کے ہاتھوں 24 افراد ہلاک

   

بنیا( کانگو ) ۔ /29 فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیمو کریٹک ریپبلک آف کانگو میں ملیشیاء جنگجوؤں نے 24 افراد کو ہلاک اور دیگر 12کو زخمی کردیا۔ مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ تشدد سے متاثرہ شمال مشرقی صوبہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں جمعہ کی رات دیر گئے 24 افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ 2017 سے فرقہ وارانہ تشدد میں تقریباً 700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومت نے کل ہی ایک مقامی مسلح گروپ کے ساتھ امن معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جو گزشتہ دو دہوں سے سرگرم ہے۔